ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

 پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تازہ اعدادوشمار کے مطابق یہ بڑھ کر 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس پر متعلقہ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2020-21 میں صوبے میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد تھی جو مالی سال 2024-25 تک بڑھ کر 7.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں لیبر فورس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس کے مقابلے میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو پا رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لیبر فورس کے مقابلے میں نئی ملازمتوں کی رفتار کم ہونے کے باعث روزگار کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے پیش نظر حکومت نے صورتحال بہتر بنانے کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیل میں معروف ماہرینِ معاشیات اور جاب مارکیٹ کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت صوبے میں نئی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔