ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

 ٹی 20 ورلڈ کپ: پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا .

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے کی گئی نامزدگیوں میں پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میچز میں160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے صرف  6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید برآں فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں  دو سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں ویل جیکس، لونگی نگیدی، ایڈن مارکرم، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ، امریکا کے شاڈلے فن سکولویک اور بھارت کے سنجو سیمسن بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ایک باصلاحیت اوپننگ بلے باز ہیں جو اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی کارکردگی میں غیر معمولی نکھار آیا ہے۔ خاص طور پر 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہوں نے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی جہاں وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر رہے بلکہ ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' ایک انتہائی معتبر ایوارڈ ہے جو کسی بھی آئی سی سی عالمی ایونٹ (جیسے ورلڈ کپ یا ٹی 20 ورلڈ کپ) کے اختتام پر اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جس کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ شاندار اور اثر انگیز رہی ہو۔  اس ایوارڈ کا آغاز 1992 کے ورلڈ کپ سے ہوا تھا جبکہ بڑے کھلاڑی اسے متعدد بار جیت چکے ہیں۔