ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  آج موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان  ہے  آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13 ، استور منفی 06،کالام منفی 04 ،گوپس اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،صوبہ خٰیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے 

صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے امکان ہے ۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان بھی ۔ صوبہ سندھ    کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ظاہر کیا گیا ،   کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔