ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں مریم نے بچی کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کا حکم دے دیا، میو ہاسپٹل کا ایم ایس برطرف، ری ویمپنگ کا جامع پلان مانگ لیا

ماں مریم نے بچی کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کا حکم دے دیا، میو ہاسپٹل کا ایم ایس برطرف، ری ویمپنگ کا جامع پلان مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز  نے میو ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو  برطرف کر دیا۔ میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نےمیو ہاسپٹل کو میڈیسن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ ادویات کی 100 فی صد فراہمی یقینی بنائی جائے، مریم نے  گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی، گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ ے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلیٰ نے سندھ سےعلاج کیلئے آئے ہوئے میاں بیوی کی شکایت سنی اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز  کے  میو ہسپتال دورے کے دوران مریضوں نے سروسز مہیا نہ ہونے، بد نظمی اور بے رحمی کے رویہ کی شکایات کیں جس پر  مریم نواز  نے انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ہاسپٹل کے منتظم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے فوری ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے  ہسپتال میں ڈسپوزیبل سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے سے آگاہ کیا۔ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ مزید برہم ہوئیں، انھوں نے انتظار گاہ جا کر  اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں۔ 

ایک نوجوان لڑکی  کی شکایت سن کر مریم نواز بہت ناراض ہوئیں جس نے بتایا ’میری ماں بیمار ہے اور میں رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کر تھک گئی ہوں۔

لاہور کے پرائم ہاسپٹل کے‘ ناگفتہ بہ حالات دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میو اسپتال میں ہی صوبہ کی ہیلتھ ہرارکی کو طلب کر لیا۔ ہنگامی اجلاس ہاسپٹل میں ہی ہوا اور اس میں ہیلتھ ہرارکی کے سینئیر افسروں نے ہاسپٹل کی خراب حالت کی توجیہات پیش کیں۔ مریم نواز ان توجیہات سے مطمئین نہین ہوئیں، انہوں نے ہاسپٹل  کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا۔  

  وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مخلوق رل رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، میو ہسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں ہے۔  مریم نے کہاکہ جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اگر ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو انھیں بھی پتا چلے۔

مریم نواز نےمیو ہاسپٹل کو میڈیسن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ ادویات کی 100 فی صد فراہمی یقینی بنائی جائے، مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ 

وزیر اعلیٰ نے سندھ سےعلاج کیلئے آئے ہوئے میاں بیوی کی شکایت سنی اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نے  گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی، گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ ے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انھوں نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔