اقصیٰ شاہد:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ان پروازوں میں اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروازیں شامل ہیں
کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 123 اور پی ایف 125، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز 208 متاثر ہوئی.
اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851، کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز 402، کراچی سے پشاور پی آئی اے کی پرواز پی کے 350، کراچی سے پشاور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865 شامل ہیں۔
مسافروں کو ان منسوخیوں کے حوالے سے ایئرلائنز کی جانب سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ متبادل انتظامات کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔