ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل ملتوی کرنے پر شعیب اختر کا سخت ردعمل

پی ایس ایل ملتوی کرنے پر شعیب اختر کا سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سکس ملتوی ہونے پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سخت ترین ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے سخت ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ نہیں کرائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔ میڈیکل پینل کی ذمہ داری تھی کہ بائیو ببل کو محفوظ بناتے، جو اس میں ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت انکوائری عمل میں لائی جائے۔ اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارا کا سارا ملبہ وسیم خان پر ڈالا جارہا ہے جبکہ اصل ذمہ داری پی سی بی کی بنتی ہے۔ پی سی بی میں وسیم خان کے علاوہ کوئی بندہ بھی کام کرنے والانہیں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے، پی ایس ایل ملتوی ہونے سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔ 

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ کام کرنے والے بندوں کو اوپر لاناہوگا، پھر ہی پی ایس ایل سمیت دیگر چیزوں میں بہتری آسکتی ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اور مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے اسکو خراب و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ 

واضح ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل سکس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔