گھی کی قیمتوں سے متعلق حکومتی نوٹی فکیشن معطل

 گھی کی قیمتوں سے متعلق حکومتی نوٹی فکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)حکومت کی جانب سے گھی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نےحکومت کو گھی کی قیمتوں کے تعین کے لئے قانون سازی سے قبل موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ  نےدرخواستوں پر سماعت کی ،تین رکنی فل بینچ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسین شامل تھے،درخواست گزاروں کی جانب سے اشتر اوصاف، فیصل نقوی، بریسٹر احمد قیوم،سیکرٹری انڈسٹری سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔

سیکرٹری انڈسٹری نےگھی کی قیمتوں کے تعین بارے یو ٹرن لیتے ہوئے، نوٹی فکیشن کے بعد قانون سازی کا بیان دیا، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سیکرٹری انڈسٹری سے استفسار کیا کہ آپ کو کہاگیا تھا کہ نوٹی فکیشن میں بہتری لے کر آئیں،اگر آپ کو کچھ سمجھ نہیں آرہی توان وکلاء سے مشاورت کرلیں۔

سیکرٹری انڈسٹری نے کہا کہ وفاقی حکومت سمیت دیگر کو آن بورڈ لے کر قانون سازی کے لئے اقدامات کریں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے آپ وفاقی حکومت کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں،کیا قانونی رکاوٹیں ہیں،اگر وکلاء سے مشورہ کرلیں تو آپ کو عدالتوں میں نہ آنا پڑے،عدالت نے سیکرٹری صنعت سے استفسار کیا کہ سیکرٹری قانون کو آپ کی معاونت کے لئے بلا لیں۔

سیکرٹری انڈسٹری نے جواب دیا کہ جی میں سٹیک ہولڈرز سے خود مشاورت کرکے خود قانون سازی سے قبل کے اقدامات کرلوں گا،درخواست گزار وکلاء کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ قمیتیں مقرر کرنے سے پہلے فارمولا بنایا جاتا ہے،جو نہیں بنایا گیا، فارمولا بنائے سے قبل قیمتوں کا تعین کرنا غیر قانونی ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سنے بغیر حکومت قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکتی ،سٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ،اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر جاری ہونے والا قیمتوں کا نوٹی فکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، آٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس بھی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں ۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کے گھی کی قمیتیں مقرر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے،عدالت نے سیکرٹری لاء کو قانون سازی کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ سمیت 12 مارچ کو طلب کرلیا، جبکہ عدالت  نےحکومت کے گھی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے  کا حکم برقراررکھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer