ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہونگے‘‘

’’نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہونگے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو بلاتاخیر عارضہ قلب کی تمام سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے،  نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا علاج نہ کرانا جرم ہے، بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف پاکستان کا فخر ہیں، نواز شریف کے علاج میں کوتاہی حکومتی کم ظرفی کی علامت ہے,پنجاب حکومت کے اپنے بنائے ہوئے میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بد نیتی اور اخلاقی پستی کو ظاہر کرتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer