ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مٹھائی بنانے والے 60 پروڈکشن یونٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مٹھائی بنانے والے 60 پروڈکشن یونٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمنوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ناقص مٹھائی بنانے والے ساٹھ پروڈکشن یونٹ سیل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصنوعی اور غیر قانونی طریقے سے مٹھائی تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، لاہور میں 449 اور دیگر اضلاع میں 747 مٹھائی تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 221 یونٹس کو جرمانے، 867 کو وارننگ نوٹس اور 13 کی پروڈکشن تاحال اصلاح روک دی گئی۔

فوڈ اتھارٹی عملے نے ناقص مٹھائی بنانے والے 60 سویٹس پروڈکشن یونٹ سیل کر کے 670 کلو مصنوعی مٹھاس، 410 کلو ناقص رنگ اور 1600 کلو ناقص مٹھائی تلف کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔ لاہور کے 3 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل، وجہ بھی سامنے آگئی

فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ متعلقہ یونٹس رنگ کاٹ، ٹیکسٹائل کلر اور ناقص اجزاء کا استعمال کر رہے تھے۔