ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زائد المیعاد تیل کے استعمال پر 3 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل

زائد المیعاد تیل کے استعمال پر 3 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل
کیپشن: CITY42 - Fast Food Points
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المیعاد تیل کا بار بار استعمال کرنے پر تین معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزہ زار، شملہ پہاڑی اور وحدت روڈ پر زائد المیعاد تیل کے استعمال پر تین معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے، فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق متعلقہ فوڈ پوائنٹس کے پاس وارننگ نوٹس جاری کرنے کے باوجود تیل تبدیلی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔ استعمال شدہ کوکنگ آئل کا دوبارہ استعمال معدے کے کینسر اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے، استعمال شدہ کوکنگ آئل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے،معروف فاسٹ فوڈ چینز پر صفائی کے بھی ناقص حالات پائے گئے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 100 سے زائد فاسٹ فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 21 کو جرمانے اور 34 کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔