آفاق نذیر: صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 130 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضا میں آلودگی کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج لاہور میں بارش کے امکانات نہیں ہیں، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھوپ کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔