ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین واسا افسران پر برہم، غفلت پر زیرو ٹالیرنس کا اعلان

بلال یاسین واسا افسران پر برہم، غفلت پر زیرو ٹالیرنس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:  وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے واسا افسران کی مبینہ نااہلی اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے حادثے کے بعد غفلت کے مرتکب ٹھیکیدار کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ ذمہ دار ٹھیکیدار کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب، ایم ڈی واسا لاہور اور تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے ڈی جی واسا کو سزاؤں سے متعلق محکمانہ میکانزم فوری طور پر تیار کرنے کی ہدایت کی۔

بلال یاسین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پر سروے رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین ہولز کی تعمیر، مرمت یا تبدیلی کے دوران حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

وزیر ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ تعمیراتی یا مرمتی کام کے دوران مناسب بیریئرز اور وارننگ بورڈز کی تنصیب لازمی قرار دی جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔