ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فول پروف سیکیورٹی: ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ، 104 ملزمان گرفتار

لاہور میں فول پروف سیکیورٹی: ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ، 104 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 104 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 19 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ کارروائیوں کے دوران 63 ریکارڈ یافتہ ملزمان اور 15 عادی مجرموں کو حراست میں لیا گیا۔

ڈولفن اسکواڈ نے مزید 7 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا جو مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب تھے۔

ایس پی بلال احمد کے مطابق گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، اور کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔