ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیکنالوجی سیکٹر میں بڑی پیش رفت،  گوگل نے اسپیس ایکس کے ساتھ  معاہدہ کر لیا

 ٹیکنالوجی سیکٹر میں بڑی پیش رفت،  گوگل نے اسپیس ایکس کے ساتھ  معاہدہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کا بڑا معاہدہ کر لیا ہے۔

  اس معاہدے کے تحت گوگل آئندہ 3 برسوں تک اے آئی کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے اسپیس ایکس کو ماہانہ 92 کروڑ ڈالر ادا کرے گا

 اس معاہدے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق گوگل جون 2029 تک مصنوعی ذہانت کے لیے درکار کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے کی خاطر اسپیس ایکس کو ماہانہ 920 ملین ڈالر ادا کرے گا،مجموعی طور پر اس معاہدے کی مالیت تقریباً 30 ارب ڈالر بنتی ہے۔

  اس انتظام کے تحت گوگل کو تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار این ویڈیا جی پی یوز، سی پی یوز، میموری اور دیگر متعلقہ کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی حاصل ہوگی، جو کمپنی کے جدید اے آئی ماڈلز اور خصوصاً اس کے “جیمنی انٹرپرائز” پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔