ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ محل پولیس کی کارروائی، شراب سے بھری پک اپ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

رنگ محل پولیس کی کارروائی، شراب سے بھری پک اپ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:رنگ محل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری پک اپ گاڑی برآمد کر لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عرفان کے قبضے سے 480 لیٹر دیسی ساختہ زہریلی کھلی شراب برآمد ہوئی ہے۔ ملزم مبینہ طور پر کھلی شراب حاصل کر کے اسے بوتلوں میں پیک کرتا اور شہر بھر میں سپلائی کرتا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شراب کی ترسیل کے لیے پک اپ گاڑی میں نیلی گیلنوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ مشکوک نہ لگے اور سپلائی جاری رکھ سکے۔

کارروائی ایس ایچ او فرح مشتاق کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے انجام دی۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔