ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی، چکن مہنگا بیچنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا آغاز

 Price Control Counsel, City42, Choudhry Shafe Hussain, Maryam Nawaz, Salma Butt
کیپشن: حکومت نے مرغی اور چکن بیچنے والوں سے سرکاری سطح پر مقرر کی گئی قیمت کی ایک بار پھر پابندی کروانے کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔ آج جمعہ کے روز لاہور میں مرغی اور چکن مہنگا بیچنے والے سات دوکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  چوہدری شافع حسین کے الٹی میٹم کے صرف ایک دن بعد لاہور میں مرغی مہنگی بیچنے والوں کی شامت آ گئی۔ مہنگی مرغی بیچنے والے سات افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ 

  گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن  تو پہلے سے جاری ہے، ،پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر اب ایک بار پھر مرغی اور چکن مہنگا بیچنے والوں کی شامت آ گئی ہے۔جمعہ کے روز  سبزی اور چکن کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے، سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمت پر مرغی، مرغی کا گوشت اور سبزی بیچ کر پبلک کو لوٹنے میں مصروف  پر 9 سبزی فروشوں اور 7 چکن شاپس کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی حکومت نے چکن کی قیمت کے مطابق فروخت کروانے میں عملی ناکامی کے بعد چکن کی سرکاری قیمت مقرر کرنا ہی بند کر دیا تھا۔ 

ایک ہی دن پہلے پنجاب کے پرائس کنٹرول کونسل کے سربراہ اور وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے حکم دیا  کہ مرغی کی مارکیٹوں میں سپلائی پر کڑی نظر رکھی جائے  اور روزانہ کی بنیاد پر زندہ مرغی اور چکن  کی قیمت جاری کی جائے۔ 

اب ذرائع بتا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خاص ہدایت پر پنجاب بھر میں چکن سرکاری قیمت سے زیادہ قیمت پر بیچنے کی کوشش کرنے والے ہر دوکاندار کو حوالات کی سیر کروائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف جرمانے کرنے سے یہ لوگ من مانی قیمتیں وصول کرنے سے باز نہیں آتے بلکہ جرمانہ کر کے جانے کے فوراً بعد قیمت مزید بڑھا دیتے ہیں اور اپنی لوٹ مار کے سبب کئے جانے والے جرمانے کی رقم بھ یپبلک کی چیبوں سے نکلواتے ہیں۔ اس لئے اب حکومت نے چکن اور مرغی اور سبزی مہنگی بیچنے والوں کو براہ راست حوالات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے قاضی پارک شاہدرہ، جیا موسیٰ مین بازار، بیگم کوٹ ،مین روڈ شاہدرہ پر کارروائیاں کیں۔
 سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ  وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر عید کے تینوں روز پرائس کنٹرول ٹیمیں بازاروں میں چھاپے ماریں گی۔

عوام کی ضرورت کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا  ہے۔ دکاندار حضرات گراں فروشی سے اجتناب کریں۔