ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن کا سرکاری ریٹ غائب ؛ پنجاب حکومت اور مارکیٹ کمیٹیوں نے ہاتھ کھڑے دیے

چکن کا سرکاری ریٹ غائب ؛ پنجاب حکومت اور مارکیٹ کمیٹیوں نے ہاتھ کھڑے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : پنجاب حکومت اورمارکیٹ کمیٹیاں عوام کوسستاپروٹین فراہم کروانےمیں مکمل ناکام ہوگئیں ۔ْ
مارکیٹ کمیٹی کاسرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروانےکی بجائے ریٹ جاری نہ کرنے کا نیا فارمولہ دے دیا۔نئے فارمولے کے تحت مارکیٹ کمیٹی صرف زندہ مرغی کا ہول سیل و پرچون ریٹ جاری کیا کریگی۔
مرغی کےگوشت کی قیمت کاتعین دکانداراورگاہک کےدرمیان بحث مباحثےسےتعین ہو گا،
نئےفارمولےکےتحت بھی چکن کی قیمت مزیدمہنگی ہوگئی،شہر میں سستا پروٹین ناپید ہوگیا  فارمرز مافیا بن گئے ، ٹولنٹن مارکیٹ میں چکن کی قیمت خود ساختہ طورپر 720 سے لیکر 780 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ،ہول سیل مارکیٹ میں صافی گوشت کم از کم 780 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، 
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر کا زندہ ریٹ 411 روپے فی کلو جاری کیا گیا ،  برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397روپے فی کلو جاری کردیا ، 
پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن نے فیصلے کی تائید کردی