ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’را‘ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار

 ’را‘ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی ایجنسی  ’ را ‘ کا  پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا  کر کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

 پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نےبھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 3دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ یہ دہشت گرد عید کے دوران اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی نے جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ دہشت گرد پنجاب کے تین ا ضلاع میں کارروائی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ دہشت گرد بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرتے ہیں۔