ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر لیک ویو اور دامن کوہ پارکس صرف فیملیز کے لیے مخصوص

عیدالاضحیٰ پر لیک ویو اور دامن کوہ پارکس صرف فیملیز کے لیے مخصوص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملی پارکس قرار دے دیا ہے۔

ضابطے کے مطابق ان پارکس میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق عید کے تمام دنوں پر ہوگا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی کی طاہری مسجد میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جہاں نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔