ایل ڈی اے نےشہری کا فارم ہاؤس گرا دیا

ایل ڈی اے نےشہری کا فارم ہاؤس گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایل ڈی اے نےشہری کا  16کنال اراضی پر محیط فارم ہاؤس گرا دیا ،  شہری نے داد رسی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری حاجی محمد اصغر نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف کارروائی کےلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رائیونڈ میں واقع فارم ہاوس میں 16 سال سے رہ رہے ہیں  ۔

فارم ہاؤس کی رجسٹری اور تما دستاوایزت ہمارنے نام پر ہیں ، ڈی جی ایل ڈٰ اے کے ایما پر 60 سے زائد افسران نے کارروائی کرکے فارم ہاوس گرا دی ، دستاوایزت دکھانےپر ایل ڈی اے حکام نے اعتراف کیا ک ایسا غلطی سے ہواہے، ایل ڈٖی اے کی کارروائی سے 2 کڑور کا نقصان ہواہے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نے ایل ڈی ای اے افسران کےخلاف کارروائی اور ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب   واہگہ زون میں چراسی غیر قانونی تعمیرات کے انکشاف پر شعبہ پلاننگ متحرک،غیر قانونی تعمیرات کے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاگیا، غیر قانونی تعمیرات مسماری کا عمل شروع جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔  واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کا کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کیپٹن ریٹائرسیف انجم کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ واہگہ زون امین مغل کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فروزن ایریا جی ٹی روڈ پر دو کنال پر زیر تعمیر غیر قانونی پلازہ مسمار کردیا گیا کہ غیر قانونی تعمیر پر پلازہ مالکان، اور ایم سی ایل اسٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا. ایم او پلاننگ واہگہ زون امین مغل کے مطابق واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز جلو ،باٹا پور ،برکی روڑ اور دیگر علاقوں میں زیر تعمیر رہائشی و کمرشل اور انڈسٹریل تعمیرات کو مسمار کردیاگیاواہگہ زون میں چراسی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer