ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 21 جولائی کو طلب

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 21 جولائی کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :​ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کو پورا کرنے اور عدالتی نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے ایک بڑا اور اہم ترین قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کا اہم اجلاس 21 جولائی 2026 کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔  

 جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس اہم اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے احسن بھون سمیت کمیشن کے دیگر معزز ممبران شرکت کریں گے۔

​سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، اجلاس کے ایجنڈے میں دو اہم ترین نکات شامل ہیں۔ ​لاہور ہائی کورٹ کے  ایک  ایڈیشنل جج کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی 10 خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ملک کے مایہ ناز قانون دانوں اور سیشن ججز پر مشتمل 24 نامزدگیوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کا جج بننے کے لیے جن 24 امیدواروں کے نام غور کے لیے پیش کیے گئے ہیں، ان میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ​ناصر جاوید رانا ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ​محمد شان گل ،​غلام سرور نہنگ ،​محمد اجمل خان زاہد شامل ہیں ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ​عامر عجم ملک ،،​شیریں عمران ،،​اسد علی باجوہ ،،​محمد امجد پرویز ،،​خالد ابن عزیز شامل ہیں ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ​منور اقبال دوگل ،​سید فرہاد علی ،،​بیرسٹر محمد عثمان غنی راشد چیمہ (،،​ملک کاشف رفیق رجوانہ ،​چوہدری سرفراز علی ڈیال ،​محمد ساجد خان تنولی ،​محمد ثاقب جیلانی کے نام شامل ہیں،​ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد وسیم (،،​اسد محمود عباسی ،،​اشفاق احمد کھرل ،،​دانیال اعجاز ،،​مغیث اسلم ملک,​محمد شہزاد خان ،،​محمد نوازش علی پیرزادہ  اور ​افتخار الحق خان شیروانی کا نام شامل ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری نیاز محمد خان کی جانب سے تمام ممبران کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ تمام نامزد امیدواروں کے سی وی (CVs) اور متعلقہ دستاویزات بھی بھیج دی گئی ہیں۔ کمیشن کے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی نامزدگی کے حوالے سے کوئی اعتراض، شمولیت یا اخراج کا معاملہ ہو تو وہ دو روز کے اندر سیکرٹریٹ کو مطلع کر سکتے ہیں۔​لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا یہ عمل صوبے میں زیر التوا مقدمات کے فوری فیصلے اور سائلین کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔