طلبا کے لئے اہم خبر

جی سی یونیورسٹی،انار کلی،اولڈ کیمپس،کلاسز
کیپشن: class room ,file photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ریاضی کے ڈیپارٹمنٹ کو انارکلی اولڈ کیمپس سے کالاشاہ کاکو نیوکیمپس منتقل کرے گی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی بی ایس ڈگری پروگرام کی کلاسز ستمبر سےکالاشاہ کاکو کیمپس میں شروع کی جائینگی۔ طالبعلموں کو انارکلی سے کالاشاہ کاکو کیمپس تک فری شٹل فراہم کی جائے گی۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق بی ایس فائنل ایئراور پوسٹ گریجوایٹ طالبعلم عبدالسلام سکوپ آف میتھیمیٹکس سائنس مسلم ٹائون میں کلاسز لینگے، فائنل ایئر کے سٹوڈنٹس عبدالسلام سکول کے سینئر ریسرچرز اور سہولیات سے استفادہ حاصل کرینگے۔