سٹی 42:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کےلئے اہم خبر آگئی ۔
طلبہ مختلف شعبوں میں 10 فروری تک داخلہ بھیج سکیں گے۔ بی ایس، بی بی اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس میں بھی 10 فروری تک داخلہ جاری ہے ۔
یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک سائنس کے ساتھ آغاز کردیا گیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ بھی 10 فروری تک اپلائی کرسکتے ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں۔ مدارس میں زہر تعلیم طلبہ بھی مختلف شعبوں میں داخلے بھجوا سکتے ہیں۔