سٹی 42: چھٹیوں کے دوران اسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا جس ڈسٹرکٹ سے اسکول کھلے ہونے کی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کردی ۔ چھٹیوں کے دوران اسکول کھولنے سے گریز کریں۔
رانا سکندر حیات نے کہا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی،سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔