ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونیورسٹی آف لاہور میں ایک طالبہ کے خودکشی کی کوشش کے واقعے کے بعد پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ طالبہ فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پھپھڑوں پر زخموں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فاطمہ کے تمام ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور لواحقین سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ کیمروں کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس کے قبضے میں لے لی گئی ہیں، تاکہ واقعے کے حالات و واقعات کی صحیح جانچ کی جا سکے۔

ایس پی کے مطابق غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مزید کہا کہ طالبہ کے بیان کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔