عمران اسلم :دھند کے باعث فیصل آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کے اوقاتِ کار متاثر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی، شارجہ، جدہ، ابو ظہبی اور کراچی جانے والی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔
فیصل آباد سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں ایف زیڈ 391 اور ایف زیڈ 392 تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ شارجہ کے لیے دو طرفہ پروازیں جی نائن 562 اور جی نائن 563 بھی دھند کے باعث متاثر ہوئیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پروازوں کی روانگی اور آمد کا شیڈول بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کے تازہ ترین اوقات معلوم کر لیں۔