آصف علی زرداری کا دورہ ملتان اختتام پذیر، لاہور کیلئے روانہ ہوگئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زوہیب بخاری : سابق صدر آصف علی زرداری تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کو  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی  نے ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔  سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی آصف زرداری کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر کے ملتان دورہ کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ دورہ کے دوران سابق صدر نے ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ آصف زرداری نے تنظیمی اجلاس میں عہدیداروں کو انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔