ہفتہ وار چھٹی ختم؛ پولیس افسران اور اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار

 ہفتہ وار چھٹی ختم؛ پولیس افسران اور اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دی جانے والی ہفتہ وار چھٹی ختم، کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے افسران ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے۔ 

پولیس ذرائع  کے مطابق ہفتہ وار چھٹی ختم ہونے سے پولیس افسران اور اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، چھٹی نہ ملنے سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے گھریلو امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تمام ایس ایچ اوز کو رات 3 بجے تک گشت پر مامور رہنے کا بھی حکم ہے، نیند پوری نہ ہونے سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔