ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیلئے بڑے سیاسی گھرانے کی خواتین کے اکاؤنٹس استعمال ہونےکا انکشاف

FIA
کیپشن: FIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور کے بڑے سیاسی گھرانے نے منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کے اکاؤنٹس کے استعمال کا انکشاف ،اہم خبر سامنے آ گئی۔

 پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی سائرہ انور کے بعد ارم امین اور اب سمبل ریحان کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشنز ،سائرہ انور  ارم امین کی طرح سمبل ریحان بھی ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئیں۔ 

 سمبل ریحان کو ایف آئی اے کی جانب سے 6جنوری کو طلب کیا گیا تھا ،سمبل ریحان سے پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں اور ایف بی آر کی ڈیٹیلز طلب کی گئی تھیں،ایف آئی اے نے سمبل ریحان کے بینک اکاؤنٹس میں اضافوں اور مشتبہ ٹرانزکشُ بارے سوالات کے جوابات طلب کئے تھے ،سمبل ریحان سے ایف آئی اے نے ارشد اقبال سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں ،ایف آئی اے کا مزید افراد کو بھی شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔