( وسیم احمد ) سرفراز احمد کی قومی انڈر 19 سکواڈ سے ملاقات، سابق کپتان کہتے ہیں موجودہ سکواڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قومی کرکٹر سرفراز احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دئیے۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جنوری سے این سی اے میں جاری ہے۔ 9 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ دس جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں میگا ایونٹ کا آغاز 17 جنوری سے ہو گا۔
The winning captain of the ICC U19 Cricket World Cup 2006 @SarfarazA_54 met the Pakistan U19 World Cup bound players at the NCA, Lahore. Sarfaraz had some great memories to share with the teenagers, he has high hopes from #PakistanFutureStarshttps://t.co/2pfn3rg8MS pic.twitter.com/EZCKMo8mf0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2020