ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے: بلال یاسین

ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے: بلال یاسین
کیپشن: City42 - Bilal Yasin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے سینٹرل ماڈل سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، کہتے ہیں ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپر مال پر واقع سینٹرل ماڈل سکول کا دورہ کیا اور طلبا کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سکول عبد الواحد، جنرل سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ سید اظہر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

 بلال یاسین نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی موقع ملے گا ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پودا لگائیں گے۔ ہر شخص کو اپنے حصہ کا پودا لگانا چاہیے۔انہوں نے سٹی فورٹی ٹو کی شجر کاری مہم کو بھی سراہا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں