سٹی 42 : پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ کی جانب سے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ کے مطابق ہم اسلام آباد میں ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں کئی بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا کرتے ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
فرانسیسی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔