ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ وزارت خارجہ کی راولپنڈی میں امام بارگاہ ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت

ترکیہ وزارت خارجہ کی راولپنڈی میں امام بارگاہ ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترکیہ وزارت خارجہ نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی امام بارگاہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ 

ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ کے مطابق ہم راولپنڈی میں آج (6 فروری) نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس گھناؤنے حملے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طلبگار ہیں ۔ 

ترجمان نے کہا کہ ہم متاترین کے اہلِ خانہ نیز پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔