سٹی 42: راولپنڈی دھماکے کے بعد سیہون میں قلندر لعل شہباز کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا سیہون میں موجود مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان حسیب میمن کو تین روز کیلیئے قلندر کی مزار پر تعینات کردیا گیا ۔
قلندر لعل شہباز کی مزار پر سیکیورٹی کیلیئے ایک ہزار پولیس اور 100 رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے۔
کل سے سیہون میں قلندر لعل شہباز کا عرس شروع ہوگا، لاکھوں زائرین سیہون آنے پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔مزار قلندر پر واک تھروگیٹ نصب کرکے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کئمروں کے ذریعے بھی سخت نگرانی جارہی ہے ۔