ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کا جنون؛نوجوان چھت سے گرِکر جاں بحق

پتنگ بازی کا جنون؛نوجوان چھت سے گرِکر جاں بحق

سٹی 42 : باغبانپورہ کی مدینہ کالونی میں 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔  

افسوسناک واقعہ عقب شالیمار باغ، باغبانپورہ گلی نمبر 18 میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ زین کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں چھت سے گرا اور گرتے ہی جاں بحق ہو گیا ۔ 

پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ 

واضح رہے کہ یہ بسنت میں پیش آنے والہ چوتھا واقعہ ہے ، اس سے پہلے  سبزہ زار کے علاقے میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جھلس گئے۔ اسی طرح سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔