ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت کا تہوار: جشن شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی

لاہور میں بسنت کا تہوار: جشن شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی

 کلیم اختر:بسنت کے رنگوں اور خوشیوں بھرے تہوار کے آغاز میں اب چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اور لاہور بھر میں جوش و خروش دیدنی ہے,شہر میں بسنت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، ہر طرف پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

گڈوں کو تلاوے لگانے اور ڈور تیار کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جبکہ بسنت کے پیش نظر شہریوں نے اپنی چھتوں پر تزئین و آرائش شروع کر دی ہے۔ رنگ برنگے جھنڈے، پتنگیں اور سجاوٹ نے چھتوں کو خوشیوں کا مرکز بنا دیا ہے۔

دوسری جانب رشتہ داروں اور دوست احباب کی خاطر تواضع کے لیے گھروں میں لذیذ پکوانوں کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ کہیں کباب اور بریانی کی خوشبو ہے تو کہیں مٹھائیوں اور روایتی بسنتی ڈشز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بسنت کے تہوار کے باعث لاہور میں خوشی، رنگوں اور جشن کا سماں قائم ہو چکا ہے، شہری امید کر رہے ہیں کہ یہ تہوار خوشگوار اور محفوظ ماحول میں منایا جائے گا۔