سٹی 42:لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کی آمد پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اندرون شہر، موچی گیٹ کا دورہ کیا ۔
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے بسنت کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کو بسنت کے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو محفوظ بسنت یقینی بنانے کے لئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب پولیس نے لاہور میں محفوظ بسنت کے لئے مکمل تیاری کی ہے،لاہور پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے گئے ہیں
لاہور میں بسنت فیسٹیول کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں دیگر شہروں سے بسنت فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔لاہور کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال اور کسی بھی حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سرویلنس شروع کر دی گئی ہے۔شہری قانون کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر بچنا مشکل ہو گا ۔کسی کو ریلیکس ماحول نہیں ملے گا،ضرورت کے مطابق بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بسنت ایس او پیز بارے بھرپور آگاہی دی گئی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے محفوظ بسنت یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائیں ۔