ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

 پنجاب پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

علی ساہی: پنجاب پولیس نے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 141 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ لاہور میں غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کے کاروبار میں ملوث 81 افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے مزید 2807 پتنگیں اور 202 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک دھاتی ڈور اور پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 4171 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کا مؤقف ہے کہ پنجاب پولیس نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔