ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بنیادی ضرورت نہیں ، نرخ مقرر نہیں کیا جا سکتا،ڈپٹی کمشنر

پتنگ بنیادی ضرورت نہیں ، نرخ مقرر نہیں کیا جا سکتا،ڈپٹی کمشنر

طاہر جمیل: ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ پتنگوں کے نرخ انتظامیہ مقرر نہیں کرے گی کیونکہ یہ بنیادی ضرورت نہیں۔ تاہم نرخ قابو میں رکھنے کے لیے دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق دیگر شہروں سے پتنگیں منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے چار اضلاع میں پتنگیں بنانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پتنگ بازی کا سامان وافر مقدار میں دستیاب ہو گیا ہے اور نرخ کم ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

بسنت کے موقع پر لبرٹی میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اعلان کیا ہے کہ سیفٹی راڈز کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ جشن محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔