ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کی چاند رات؛ ریٹ عید کی طرح آسمانوں پر پہنچ گئے

بسنت کی چاند رات؛ ریٹ عید کی طرح آسمانوں پر پہنچ گئے

5 ہزار کی پتنگ ، ڈور کا پنا 30 ہزار ؛ شہری حیران و پریشان

سٹی 42: گڈی ڈور کی خریداری میں مصروف شہری گڈی اڑانے کو بھی بیتاب  ہیں ۔

موچی گیٹ بازار میں گڈی ڈور خریدنے کا عمل عروج پر پہنچ گیا۔ہر کسی کو گڈی ڈور لے کر گھر پہنچنے کی جلدی  ہے ۔ بارہ بجتے ہیں شہری گڈی اڑا کر بسنت فیسٹول کو خوش آمدید کہنے کے لئے بے قرار ہیں ۔

مہنگی گڈی ڈور کے باوجود شہریوں کی روائتی جوش و خروش کے ساتھ خریداری جاری ہے

موچی گیٹ بازار میں ایک پیس پینہ بلیک میں 16 ہزار جبکہ دو پیس پینہ 30 ہزار تک کا فروخت ہونے لگا  جبکہ پونا تاوا 300 تاوا 600 جبکہ ڈیڑھ تاوا 1 ہزار تک فروخت ہو رہا ہے ۔

چھوٹی پتنگ 2 ہزار جبکہ بڑی پتنگ 5 ہزار تک میں فروخت ہو رہی ہے ۔