عثمان خدام کمبوہ : بسنت کے خوبصورت تہوار کے موقع پر لبرٹی چوک بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک کا سرپرائز وزٹ کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز لبرٹی چوک پر رکیں، جہاں مریم نواز شریف نے لبرٹی پر جشن کی تیاریوں کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر شہری جمع ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کی جانب ہاتھ ہلا کر سلام کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں سے بات چیت کی اور بچوں سے اظہار شفقت کیا، سیلفیاں بھی بنوائیں۔ مریم نواز نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا ۔
وزیراعلی مریم نواز نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت، ہاتھ ملایا۔ ننھے شہری نے آکر وزیراعلی مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا، اظہار مسرت کیا۔ ایک نوجوان گود میں شیر خوار بچے کو اٹھا کر پاس پہنچ گیا، وزیراعلی مریم نوازشریف کی دعائیں ۔ شہری نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں ۔ ایک شہری کی خواہش ظاہر کی کہ مریم نوازشریف کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے او رنظر آتا ہے، مریم نوازکراچی آجائیں ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی، کہا کہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں، سیفٹی راڈ آپ کی اپنی سلامتی کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوجائے گی ۔ حفاظتی اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے ہیں۔
دوسری جانب لبرٹی چوک بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، لبرٹی پر کئی فٹ بلند پتنگ کا ماڈل نصب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی تھرو میش بھی لبرٹی پر نصب کیا گیا ہے۔
لبرٹی کو تاریخی عمارتوں کے ماڈلز اور روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ لبرٹی چوک پر آج رات کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ابھی سے لبرٹی پہنچنا شروع، شہری سیلفیاں اور ریلز بنانے میں مصروف ہیں۔
بسنت کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہریوں کا جوش و خروش دیدنی دہے ۔