ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت فیسٹیول ؛ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 روز کیلئے نوٹم جاری

لاہور میں بسنت فیسٹیول ؛ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 روز کیلئے نوٹم جاری

سٹی 42: لاہورمیں 6 سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے 3روز کیلئےنوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم بسنت میں لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت بارےجاری کیا گیا۔
 نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں۔
لینڈنگ کےوقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں ۔