ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 12 خوارج ہلاک ،ایک فوجی اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 12 خوارج ہلاک ،ایک فوجی اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: حسن خیل،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، 12 خوارج ہلاک کردیے 
 آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد  ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،
علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں  اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،