ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ  چمکتی دھوپ

 لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ  چمکتی دھوپ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان،اقصیٰ شیخ ) لاہور میں خنک ہواؤں کیساتھ دھیمی دھوپ بکھر گئی ،درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواجبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جائے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں  کی گئی ہے۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 245 ریکارڈ کی گئی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔

  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش اور برفباری  کاامکان ہے۔

کراچی میں موسم اس وقت سرد ہے، پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

 اے کیو آئی کے مطابق  کراچی شہر کا فضائی معیار بھی بدستور خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں  جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے ،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔

 کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سر فہرست گلشن اقبال، دوسرے نمبر پر شاہرہ فیصل، تیسرے نمبر پر مائے کولاچی موجود ہیں۔