ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچہ بازیابی کیس، وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ طلب

بچہ بازیابی کیس، وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے بچہ بازیابی کیس میں وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار کو طلب کر لیا، عدالت نے آئی جی پر بھی بچے کی عدم بازیابی پر اظہار ناراضگی کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی شعیب دستگیر اور دیگر پولیس افسران پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں کو اہمیت کیوں نہیں دیتے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا عدالتوں کواہمیت دیتا ہوں اور حاضر ہوں۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی صاحب، آپ اہمیت نہیں دیں گے ماتحت کیسے دیں گے؟ آئی جی بولے بچے کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عدالت نے کہا یہ بات سی سی پی او نے بھی کہی تھی۔

آئی جی نے کہا کہ تین مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں، کوشش جاری ہے، عدالت نے کہا آئی جی صاحب نئی بات بتائیں، آئی جی نے جواب دیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عدالت نےکہا کہ سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا آرڈرکہاں ہے، جس پر ٹیم تشکیل دینے کا حکم عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے کہا حکم پر فار ڈی آئی جی کے دستخط ہیں، خود ڈی آئی جی کے دستخط بھی نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آئی جی صاحب کوشش نہیں بتائیں بچہ کب عدالت پیش کریں گے، اگر آئی جی کچھ نہیں  کرسکتے تو کسی اور کا دروازہ کھٹکھاتے ہیں، عدالت نے بچہ بازیابی کیس میں  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

  واضح رہے کہ تین سالہ بچے عبدالرافع کے باپ سے بازیابی کیلئے اس کی والدہ یاسمین نے دراخواست دائر کر رکھی ہے،  بچے کی والدہ نے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کا مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer