(سٹی 42) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےلاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا۔
گورنر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہومینٹی اینڈ سوشل سائنسز بلاک کا افتتاح کردیا، بلاک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے، نئے بلاک سے 1900 سے زائد طالبات مستفید ہوں گی،ڈیپارٹمنٹ میں 8 ڈائریکٹوریٹ، 12 ایچ او ڈی آفسز، 38 کلاس رومز، 2 کانفرنس ہال، 6 کمپیوٹر لیبز اور 2 کمیونٹی ہال شامل ہیں۔ دس مختلف شعبہ جات کو نئے بلاک میں منتقل کیا گیا ۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ پنجابی کانفرنس بھی منعقد کی گئی، کانفرنس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کانفرنس میں کینیڈا سے عجائب سنگھ چٹھہ، سکھندر سنگھ، سردل ٹھیارا سنگھ اور امریکا سے ڈاکٹر ہریندر سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم نے بھائی چارے کیلئے ہمسایہ ملک کی طرف ہاتھ بڑھایا مگر بھارت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
قبل ازیں گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں بلکہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے ، اپوزیشن والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔
چودھری محمدسرور نے کہا کہ یقین کامل ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔
بعدازاں