ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالعلیم خان کے سیاسی کئیریر پر ایک نظر

عبدالعلیم خان کے سیاسی کئیریر پر ایک نظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عبدالعلیم خان کے سیاسی کئیریر پر ایک نظر ڈالتے ہیں، عبدالعلیم خان 2018 کے جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 158 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عبدالعلیم خان 2018 کے جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 158 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2018 میں عبدالعلیم خان کو تحریک انصاف نے صوبائی کابینہ میں شامل کیا، عبدالعلیم خان کو تحریک انصاف نے سینئر صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز کیا۔ 2003 کے ضمنی انتخابات میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2007 تک عبدالعلیم خان صوبائی وزیر برائے انفارمیشن کے عہدے پر فائز رہے، 2013 میں عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

اکتوبر 2015 کے ضمنی انتخابات میں عبدالعلیم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 122 سے الیکشن لڑا اور ہار گئے، عبدالعلیم خان ایک بار پھر 2018 کے جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 158 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer