ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے31 کروڑ 80 لاکھ دبا لیے

لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے31 کروڑ 80 لاکھ دبا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے31 کروڑ 80 لاکھ دبا لیے جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی طے شدہ شیئر کےدینے سے انکاری ہے۔

لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے31 کروڑ 80 دبا لیے لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو طے شدہ شیئر31 کروڑ 80 لاکھ ادائیگی کے بجائے سرخ جھنڈی دکھا دی۔  شعبہ اکاؤنٹس کی دستاویزات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لاہور پارکنگ کمپنی کے مابین معاہدہ کےمطابق رواں مالی سال کے دران لاہور پارکنگ کمپنی 7 کروڑ سالانہ اداکرنے کی پابند ہے.

تاہم مالی سال 2018اور 19 کا تیسرا کوارٹر شروع ہوگیا لیکن لاہور پارکنگ کمپنی نے صرف 70 لاکھ اداکیے ہیں۔  چئیرپرسن لاہور پارکنگ کمپنی و ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم سی ایل کو ایم سی ایل 18 کرؤڑ ادا کردیئے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 2013 سے ابتک جاری کیے جانے والی پارکنگ فیس کی مد میں 18 کروڑ 10 لاکھ وصول ہوئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پانچ سالوں میں 50 کروڑ ادا کرنا تھا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وجود میں آنے سے قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو سالانہ 5 کروڑ 40 لاکھ ادا کیے جاتے تھے.

تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس سے لاہور پارکنگ کمپنی کروڑوں کا ریونیو کماتی ہے لیکن ایم سی ایل کو طے شدہ شیئر ادا کرنے سےانکاری ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سات سال میں صرف 36 فیصد ریونیو کا شیئر دیا گیا جبکہ چئیرپرسن لاہور پارکنگ کمپنی کوسب اچھاکی رپورٹ پر اکتفا کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer