ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  پی ٹی آئی کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کی بربادی پر بول پڑیں

Maryam Nawaz, Imran Khan, Zahni Mareez, Zehni Mareez, City42, Khyber Pakhtoonkhwa vs Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز  پی ٹی آئی کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کی بربادی پر بول پڑیں۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج خیبر پختونخوا  کی پسماندہ حالت پر لب کھولتے ہوئے پی ٹی آئی کی 12 سال سے وہاں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور صوبہ خیبر پختونخوا میں مسائل کی جڑ پی ٹی آئی کی حکومت کو قرار دیا۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہری پور میں  مسلم لیگ نون  کی جیت کے پیچھے پی ٹی آئی کی  نااہلی کی داستان ہے جس کا انجام اب نظر آرہا ہے۔ 

سی ایم مریم نواز نے کہا ،  خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا ہے۔  پچھلے وزیراعلیٰ نے اپنی توجہ پنجاب پر حملے کرنے پر لگائی، نیا وزیراعلیٰ سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا  جیل کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ نے کی تقریب سے خطاب میں کہا،   نوازشریف، شہباز شریف نے پاکستان کی جو خدمت کی ہے، مجھے اس کا احساس وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہوا۔  پنجاب میں جو ترقیاتی کام کی تختی دیکھتی ہوں، نوازشریف اور شہباز شریف کا نام ہوتاہے۔

 ڈیفالٹ کی باتیں سب کو  ڈیڑھ سال میں بھول گئیں

مریم نواز  نے کہاکہ موجودہ حکومت کے  صرف  ڈیڑھ سال میں سب ڈیفالٹ کی باتیں بھول چکے ہیں، جو چار سال ملک میں حکومت کرکے گئے تھے،  وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوا یاکل۔

مریم نے یاد دلایا کہ   پچھلے وزیراعلیٰ ڈی جی خان سے تھے، میں ڈی جی خان گئی، وہاں ترقیاتی کام ڈھونڈتی رہی ، کچھ نہیں ملا۔

 آج گجرات میں 30 ملین کا کام ہورہاہے جس سے سیوریج کا کام کیا جارہاہے۔

مریم نواز نے پنجاب کی ترقی کا موازنہ خیبر پختونخوا کی پسماندہ حالت سے کیا اور کہا،  خیبرپختونخوا میں 12 سال اس فتنے کی مسلسل حکومت تھی، صوبہ کھنڈربن چکا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملہ آور ہونے پر لگائی، یہ وزیراعلیٰ بھی پوری سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا جیل کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔

 مریم نواز نے کہا،  ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا اس کے پیچھے نااہلی کی بہت بڑی داستان ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

مریم نے کہا کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی کہ کہیں کوئی غریب تعلیم سےنہ رہ جائے، علاج سے نہ رہ جائے، ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں۔  8 ماہ کی مدت میں ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر ہوچکے ہیں جن کے پاس کوئی پلاٹ نہیں۔  ان کو قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار پلاٹ دے رہےہیں۔

 ستھرا پنجاب پروگرام کےبارے میں فوربز نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ منیجمنٹ کا پروگرام ہے۔ 

 جہاں جہاں ڈرینج کا مسئلہ ہے وہاں نیا نظام لے کر آرہے ہیں۔  ایک سال بعد پنجاب میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہوگی جہاں بارش ہو اور کئی کئی فٹ پانی جمع ہوجائے۔  ہم 2600  گاؤں کو ماڈل گاؤں بنائیں گے۔

لاہور میں چھ ہزار گلیوں کی تعمیر کی ہے۔  اس سال کے آخر تک لاہور کی 16ہزار گلیوں کی تعمیر ہوگی۔

مریم نواز نے بتایا،  12 ماہ میں بیس ہزار کلو میٹر سڑک پنجاب میں بنی اور ایک سال میں بیس ہزار کلو میٹر سڑک بن جانا معجزے سے کم نہیں، دو سال میں پنجاب میں تیس ہزار کلو میٹر سڑک بنا چکی ہوگی۔

مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں پندرہ لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ د ے رہےہیں۔  اگلے سال تیس لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جائےگا۔ 

سٹوڈنتس کو  80 ہزار اسکالر شپس دے چکےہیں۔  ایک لاکھ لیپ ٹاپ دےچکے ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے کسی سکول میں ایسا نہیں ہوگا جس میں سہولتوں کا فقدان ہو۔  پنجاب میں سکولوں کیلئے اساتذہ کی بڑی تعداد میں بھر تیاں کی گئی ہیں۔

 پہلی بار سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے قطاریں لگی ہیں، پہلے بار پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ لیے جارہےہیں، ہم بچوں کو ربوٹکس، اے آئی پڑھارہےہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ لاہور میں سب سے بڑا کینسر ہسپتال بن رہاہے۔  فیلڈ اسپتال اور کلینکس آن وہیل لوگوں کی دہلیز پر جاکر علاج کررہےہیں۔  لوگوں کو دوائیاں ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔  رنگ روڈ لاہور کے پاس چار پانچ ہزار ایکڑ جگہ مختص کردی ہےجہاں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بننے جارہاہے۔ 

مریم نواز نے تقریب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ دلاتے ہوئے کہا،  وزیراعظم کو آپ خوشی ہوگی ، سرگودھا انسیٹی ٹیوٹ آف ٹیکلنالوجی نے اپنا کام شروع کردیاہے۔

مریم نواز نے کہا، پنجاب میں  تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تو صرف  ایک ماہ میں سروے کیا گیا، سیلاب زدگان میں کوئی ایسا نہیں جس کو امدادی چیک نہ دیا گیا ہو، ساڑھے سات لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کی گئے اورتیس ہزار کسانوں کو مشینری فراہم کی گئی۔

سی ایم مریم نواز نے کہا،  آج پورے  پنجاب کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہاہے۔  جرائم کی صورت میں پہلا رسپانس ڈرون مانیٹرنگ سے ہوتا ہے۔

  پنجاب میں جرائم کی شرح میں 80 فیصد تک کمی آگئی ہے۔  پنجاب کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں کئی کئی روز تک ایک بھی جرم رپورٹ نہیں ہوتا۔ مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں کہنے لگ گئی ہیں کہ پنجاب اب محفوظ ہے۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ  چند دنوں میں پنجاب منشیات سے پاک ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھربوں کے پراجیکٹس سال میں ہوئے، کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کردے، ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں، سفارش بالکل نہیں سنتے، بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ پنجاب کو اسلحے سے پاک کردیں گے۔