ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلند پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

بلند پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تا ہم چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔